چوہدری بشارت کی محمد اقبال چوہدری کو مبارکباد
سپین(محمد سجاد اقبال) چوہدری بشارت حسین آف حاجیوالہ نے صدر پاکستان عوامی تحریک سپین چوہدری محمد اقبال کو سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی جانب سے سپین سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری اقبال ایک شریف النفس اور نیک نیت انسان ہیں ہم انکی بھر پور حمائت کرتے ہیں اور انکی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں