چوہدری نثار علی خان کے بعد عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے،عبدالوہاب بلوچ نامی شہری نے نامزدگی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے چیلنج کی ہے۔در خواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے ریٹرننگ افسر کے پاس دائر درخواست میں موقف ااختیار کیا کہ جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن لڑنےکی اجازت نہیں لہ، عمران خان کو الیکشن لڑنے سے رو کا جائے۔تحریک انصاف کے وکلاء نے 19 جون تک مہلت مانگی ہے،پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے عمران اسماعیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ جس پر ان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم نےکیس کی کاپی وصول کرلی ہے لہٰذا جرح کیلئے وقت دیا جائے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عمرےکی ادائیگی کے لئےسعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور اس کیس میں عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں لہذا ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے کیوں کہ عمران خان 18جون کو وطن واپس آئیں گے اور 19جون کو عدالت پیش ہوں گے۔
اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ جوڈیشل کیس نہیں، ہم الیکشن کمیشن کے رول فالو کررہے ہیں، اسی لیے وقت لینے کے لیے درخواست دائر کریں اور اس درخواست کا فیصلہ بھی 19 جون کو ہی کیا جائے گا۔عدالتی حکم کے بعد عمران اسماعیل نے مزید وقت لینےکی درخواست جمع کرا دی۔بشکریہ روزنامہ جنگ