چھ رکنی وفاقی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا،

0
867

چھ رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
صدر ملکت ممنون حسین نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔چھ رکنی مختصر وفاقی کابینہ میں شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون،محمد اعظم خان، محمد یوسف شیخ، روشن خورشید بروچا اور سید علی ظفر شامل ہیں۔
تقریب حلف برداری میں نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک بھی موجود تھے جبکہ ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کو وزارت خارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں ، وہ اور ان کی کابینہ 25 جولائی 2018ء کو اپنی نگرانی میں عام انتخابات کرائے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here