چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بات

0
468

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کے لیے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم مناسب وقت پر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر جو کچھ ہوا وہ پیپلز پارٹی کے دامن پر دھبہ ہے، مگر ہم یہ دھبہ جلد دور کر دیں گے۔پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن بھی ان کا ساتھ دے گی، جس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا جو بھی جمہوری عمل ہوگا ساری اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چودھری بھی موجود تھے جو معنی خیز نظروں سے ان دونوں کو دیکھتے رہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےکہا تھا کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا اور نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا، بدلے میں آصف زرداری کے شفاف ٹرائل میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here