چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹی برائے قانون نے طلب کرلیا

0
707

سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقم منتقلی کے مبینہ الزام کی تحقیقات کا حکم دینے پر نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے طلب کرلیا ہے ۔
قائمہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی رانا حیات کے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کیا ہے ۔
قائمہ کمیٹی نے جسٹس ( ر) جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی ہے ۔
چیئرمین نیب نے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر افراد کے خلاف مبینہ طور پر 4اعشاریہ 9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔
نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی۔
اعلامیے کے مطابق ‘بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی، جس سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے اور اس اقدام سے پاکستان کو نقصان ہوا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here