چیف جسٹس کے اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

0
448

شیخوپورہ کے نزدیک موٹروے پر چیف جسٹس پاکستان کےاسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ، حادثے میں اسکواڈ کے8 اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے خود اسپتال پہنچ کرزخمی اہلکاروں کی عیادت کی، چیف جسٹس نے اپنا بلڈ پریشر بھی چیک کرایا جو نارمل تھا ۔
انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی اصغر کوسر پر چوٹ لگی جسے لاہورریفرکردیا گیا ہے ۔بشکریہ روزنامہ کنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here