چینی باشندے شادی کیلئے لالہ موسی پہنچ گئے

0
718

لالہ موسیٰ (سید کلیم شاہ ) لالہ موسی میں بھی چینی باشندوں کی شادی کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا،3چینی باشندے شادی کیلئے لالہ موسی پہنچ گئے۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے 3 چینی باشندوں سمیت 2 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار لڑکیوں میں ایک لڑکی کا تعلق گجرات دوسری کا راولپنڈی سے ہے۔چینی شہری کی شادی جبین سکنہ ویروال کے ساتھ ہونا تھی ،چینی باشندوں نے خود کو مسلمان ظاہر کر کے لڑکیوں کو رضا مند کیا تھا اور شادی کیلئے 10ہزار روپے ایڈوانس بھی دیا تھا۔لڑکی کی والدہ اور اہل محلہ کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کر کے چینی باشندوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضبط کر لیے اور مزید کاروائی کیلئے ملزمان کو FIAگجرات کے حوالے کرے گی ۔ جس کے بعد توقع ھے کہ چینی باشندوں سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کروانے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنےآنے کی توقع ھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here