قومی اسمبلی کے حلقہ این اے73سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کردیا گیاہے،خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف در خواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نےدائر کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں جو انتخابی عذرداری دائرکی ہےاس میں موقف اختیار کیا ہے کہ حلقہ این اے 73سے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کےکاغذات نامزدگی میں غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا اورکاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،الیکشن ٹربیونل سے استدعا ہے کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی ک انوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ