ڈالر سستا ہو گیا

0
354

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 50 پیسے فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی معمولی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 637 کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد کمی واقع ہوئی اور 30 ہزار 406 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔ کچھ دیر کے بعد سٹا ک مارکیٹ میں بحالی کا عمل شروع ہوا اور اس وقت 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 653 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی ہے ۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here