ڈالر مہنگا ہوا، اب ریلوے کرایے بڑھائینگے‘شیخ رشید

0
432

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کریں گے کیونکہ ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے چالیس ٹرینوں کے کرایوں میں تھوڑا اضافہ بھی ہو گا، ایم ایل ون کے ساتھ ایم ایل ٹو اور تھری پر بھی کام کر رہے ہیں۔
وزیر ریلونے نے بتایا کہ اسٹیشنوں پر معذوروں کی سہولت کے لیے کام کر رہے ہیں، 23 تاریخ کو رحمان بابا ٹرین کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے آج بھی ریلوے کی اراضی پر بات ہوئی ہے، ہم بھی نہیں چاہتے کہ غریب افراد کے گھروں کو گرایا جائے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے کی زمین پر قابض بڑے بڑے قبضہ گروپوں کو ضرور ہٹایا جائے گا، لوگ 70سال سے قبضہ کرتے رہے، میری باری آتے ہی قبضہ چھڑانے کی باری آ گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ تمام ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ ترقی دے دیں، 24گھنٹے 7ڈیویژنل ہیڈکوارٹرز ٹکٹ کے لیے کھلے رہیں گے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کرتار پور راہدرای کھولنا وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا زبردست آئینی فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ بھارت کے گلے پڑ گیا، یہ فیصلہ سو دنوں میں وزارت خارجہ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو ملازم بنا ٹکٹ کسی کو بھی سفر کرواتے ہوئے پکڑا گیا وہ 24 گھنٹے میں نوکری سے فارغ ہوگا، ابھی کوئی کنٹریکٹ ملازم مستقل نہیں کیا جا رہا،کنٹریکٹ ملازمین پکی ملازمت کے لیے دوبارہ اپلائی کریں۔
انہوں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ آج صبح انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے پاس ٹرمپ کا خط دیکھا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here