کراچی: روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا تاہم آج کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار رہی اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس نے 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی۔