ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

0
711

کراچی (نیوزڈیسک) ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا، جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے اور انٹربینک میں دو پیسے اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پچیس پیسے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ،ڈالر 157 روپے 25 پیسےمیں فروخت ہورہاہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر2 پیسےمہنگا ہو کر 156 روپے 98 پیسےپرٹریڈ ہورہاہے ۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈکس میں 304 پوائںٹس کی بہتری دیکھی گئی ۔ ڈیلر ز کے مطابق صفر اعشاریہ ستاسی فیصد بہتری کے بعد انڈکس 34,960 کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here