لاہور کے حلقے این اے 125سے امیدوار اور’ آپ جناب سرکار پارٹی‘ کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزاد نے اپنے روایتی مزاحیہ و طنزیہ انداز میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔ڈاکٹر امبر شہزاد نے اپنی انوکھی منطق نکالی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ضرورت کے تحت کرپشن اور زیادہ کام کےلئے تھوڑی سی رشوت لینا جائز ہے ۔آپ جناب سرکار پارٹی کے امیدوار جو این اے 125 سے انتخابی اکھاڑے میں اترے ہیں ،انوکھے نعرے اور اچھوتا لباس ان کی پہچان ہے اور انتخابی نشان بھی’ چمچہ‘ پسند کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن مہم میں عوام کو شعور دینا چاہتے ہیں ،وہ ان لوگوں کی حمایت کے منتظرہیں جنہیں دوسری پارٹیوں نے ٹکٹ نہیں دیا۔
ڈاکٹر امبر شہزادہ کا دعویٰ ہے کہ تھوڑی سی کرپشن کےذریعے ملک کو زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے ۔ اس مقصد کےلیے وہ 1986ءسے سرگرم ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی مہم ایک دن ضرور کامیاب ہو گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ