سکرند- (گل محمد لغاری )ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے آج تعلقہ سکرنڈ میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے کام کا معائنہ کرکے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکرنڈ کے شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے نئے بننے والے زیر تعیرپانی کے تالاب کا دورہ کرنے کے دوران متعلقہ انجنئیر سے بریفنگ لی اور انجنئیر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس تالاب کے کام کو تمام جلد مکمل کیا جائے اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ سکرنڈ کی شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ اس تالاب کے مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے سکرنڈ کے قریب گاؤں عمر بودلیجہ میں زیر تعمیر ڈسپوزل اسکیم کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ انجنئیر کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپوزل کا کام تمام جلد مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نواب شاہ شہر کو پانی فراہم کرنے والے واٹرالٹرا فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔