ڈیل ہوگی نہ ہی ڈھیل فواد چوہدری

0
528

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی،نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔عمران خان کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کہ قائل نہیں۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اصل بات لوگوں کا لوٹا ہوا پیسا واپس لانا ہے،نوازشریف اورمریم نوازکوپاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گے، پچھلے دنوں برطانیہ اورپاکستان میں معاہدہ ہواہےاور اہم بات تو یہ ہےکہ نواز شریف جوخزانہ لوٹ کرلےکرگئے وہ واپس لایاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں ،نہ اسحاق ڈار اورنہ حسین نوازکو باہر رہنے دیں گے ، سوال یہ ہے چھوٹےچور کیلیے علیحدہ اور بڑے چور کیلیے علیحدہ نظام ہے،اسے تبدیل کرنا پڑیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نواز سے عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے،ان کی رہائی کیلیے کسی ملک نے نہیں کہااور نیب آزاد ادارہ ہے ،ہم اسے کنٹرول نہیں کرتے ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب سے پہلے فنانس بل کی منظوری دی گئی، دورہ سعودی عرب میں عوام نے بھی وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا،جدہ شہر کوپاکستانی پرچموں سے سجایاگیا، تہجد کےوقت خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی جبکہ سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺکی زیارت کی سعادت بھی ملی جو وزیراعظم اوران کےوفد کےنصیب میں لکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین شریفین،ولی عہدمحمدبن سلمان سےتفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، سعودی عرب نےیقین دلایا کہ وہ پاکستان کےساتھ کھڑاہے، وزیراعظم نےبھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان بھی سعودی عرب کےساتھ ہےاور ہرموقع پرسعودی عرب اورپاکستان اکٹھے کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کےپہلے ہفتے میں سعودی وزیرخزانہ ،توانائی کاوفد پاکستان آئے گاجس کے بعدان کے بزنس ہیڈزبھی پاکستان آئیں گے ، یہ تیسراملک ہے جسے سی پیک میں پارٹنرشپ کی دعوت دی گئی وہ سی پیک میں سرمایہ کاری کرےگااور تیسرااسٹریٹجک پارٹنر ہوگا تاہم خادم الحرمین شریفین کی ہدایت پرمشاورتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کےراستے بہت بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی اوران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی گرمجوشی آئی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےیہ بھی کہا کہ دورہ سعودی عرب کےبعد پاکستانی وفدعرب امارات پہنچا،سعودی عرب اورعرب امارات سےپاکستان کےتعلقات میں سرد مہری تھی لیکن ولی عہدمتحدہ عرب امارات نےوزیراعظم عمران خان کاشاندار استقبال کیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here