(رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز سکرنڈ )
سندھ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آفس شہید بے نظیر آباد میں ڈوژنل سطح پر بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام,ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنیویر احمد تینو,ایس ایس پی سانگھڑ,ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد مظہر شیخ,ڈی ایس پی مبین پڑھیاڑ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر آئی جی سندھ پویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ پولیس پہلے سے کہین زیادہ بہترنظم اور مستحکم ہے پولیس کی نوکری شیشہ کے محل میں کام کرنے کےمترادف ہے لوگوں کی نظرون سے بچ بھی جائیں تو اللہ کے یہان جواب دے ہیں اپنے ماتحت تمام افسران کو اس بات پابند کرتا ہوں کہ انسانیت کی خدمت کریں اور انسانوں کے کام آئیں اس سے دلی اور.ذہنی سکون میسر ہوتا ہے پولیس کے محکمہ میں بہتری لارہے ہیں پولیس اسٹیشن کو بھی معیاری تقاضوں کے تحت بنائینگے تاکہ چھوٹے اور گھریلو مسائل وہین حل ہوسکیں.22اے ختم نہیں ہورہا انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہی انصاف فراہم کرینگے اس موقع پر تقریب مین آئی جی سندھ سید کلیم امام کی جانب سے مرد و خواتین اہلکاروں سمیت افسران کے سوالات کے جواب بھی دئیے گئے آئی جی سندھ کا سوالات کے جوابات مین کہنا تھا کہ سندھ پولیس مین مزید نفری بھرتی کی جائیگی جس مین 2500 خواتین اہلکار بھرتی کی جائینگی خواتین اہلکاروں کے لیے پہلے ہی افسران کو پابند کرچکا ہوں کہ انکی رہائش,اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیت سمیت واش روم تک الگ مہیا کیے جائنگے محکمہ کے افسران کے بچوں کو سندھ پیس مین نوکری دینگے اور اگر وہاں نہ ہوسکا تو انکی نوکری کے لئے کہین اور جگہ کوشش کرینگے,بہت جلد ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے گریڈ میں تبدیلی لارہے ہیں پولیس کے کسی اہلکار یا افسران کی کسی غلطی اور کوتاہی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائیگی عوام الناس پولسی کے منفی رویہ کے ساتھ ساتھ مثبت پہلو کو بھی اجاگر کے کے پولیس محکمہ میں بہتری لائی جاسکتی ہے تقریب میں شہید بے نظیر آباد اہم شخصیات جن مین چئیرمین میونپسل عظیم مغل,شاہ سچل سامی سی ای او لالا.ارشد خاصخیلی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے اہلکارون کے ساتھ کھانا بھی کھایا.