کارکنوں کا عمران خان کی بات ماننے سے انکار

0
741

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دوبار کی کوشش ناکام ثابت ہوئی،ناراض کارکنوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔
انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہوگئی،بنی گالہ میں ناراض کارکنوں کا احتجاج عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا ،عمران خانکے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔عمران خان اپنے گھر کے باہر احتجاج کررہے کارکنوں کے درمیان پہنچ گئے اور کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے گھنٹوں بیٹھ کر تفتیش کی ہے،وہ بھی انسان ہیں ، غلطیاں ہوسکتی ہیں ۔
انہوں نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی جس پر کارکن بولے اگر آپ چور کو ٹکٹ دیں گے تو ہم کہاں جائیں گے؟کارکنان نے شکوہ کیا کہ جنہوں نے پارٹی کے لیے ممبرسازی کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا ، ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو نہیں دیکھا گیا ۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے میرٹ پر کر رہا ہوں، پہلے بھی کہا کہ اگر کسی کو غلط ٹکٹ ملا تو نظرثانی کریں گے، تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور شکایات پر فیصلہ کریں گے۔ان کامزید کہناتھاکہ فیصلے دیانتداری کے ساتھ اللہ کے ڈر سے کر رہا ہوں، کارکنوں سے پوچھتا ہوں کیا احتجاج کے زور پر میرا فیصلہ تبدیل کرواسکتے ہیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ 10 کی بجائے10 ہزار کارکنان بھی آجائیں تو جو فیصلہ کیا اسے تبدیل نہیں کروں گا ، اگر آپ کو لگتا ہے ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو دلیل لکھ کر دیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here