انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے دو سو چھیالس،
پی ایس پی رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے دو سو سینتالیس اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کیلئے کاغذات جمع کرادئیے۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغزات نامزدگی کراچی سے جمع کرادئیے گئے۔
راجا پرویز اشرف نے این اے اٹھاون، عائشہ گلالئی نے این اے پچیس کے لیے کاغذات جمع کرائے، میاں افتخار نے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی ، آفتاب شیرپاؤ نے ایک قومی ایک صوبائی اسمبلی کیلئے ، لیاقت بلوچ نے این اے ایک سو تیس کیلئے کاغذات جمع کرادیے۔