کراچی کو تو جیسے لاوارث اور یتیم سمجھ لیا گیا ھو، پی پی پی، نون جنون، ایم کیو ایم، جی ڈی اے، عوامی نیشنل پارٹی، مذہبی جماتتیں اور سیاسی سماجی تنظمیں سب نے ہی کراچی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا ہوا ہے، اس مشکل صورتحال میں سب پارٹیاں محض سیاست کر رہی ہیں، عملا اصلاح احوال کی کوئی عملی تدبیر سوچنے اور اس پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ و مخلص نظر نہیں آتا، یہ ان سب سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے لیے شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ اس مشکل ترین وقت میں عوام مشکلات و مصائب میں گھر کر تڑپ رھی، الله کی رحمت برسات کو زحمت بنانے کے ذمہ داران کو عوام بدعاہیں دے رہے ہیں اور وہ بے حسی عناصر صرف نیوز چینلز پر حالات دیکھتے ہیں، کراچی کے تباہ حال عوام کی بات نہیں کرتے ایک دوسرے پر تنقید کر کے عوام کے اصل مسائل و مشکلات اور سنگین جانی و مالی نقصانات سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، کراچی نے سب پارٹیوں کو عزت دی لیکن اب سب پارٹیاں کراچی کے عوام کی مزید تباہی و بربادی کا سوچ رہی ھیں، تین تین بار حکومت کرنے والی پارٹیاں کراچی کی دشمن نکلیں اور تبدیلی سرکار نے بھی تباھی مچا دی ہے کراچی میں عوام کے جانی مالی نقصان کی ذمہ دار سب پارٹیاں ہیں جو کراچی سے الیکشن جیت کر مزے کرتی رہی ہیں اور اب بھی عیش و عشرت اور مال بنانے میں مصروف ہیں، کراچی کے وسائل کو لوٹ رہی ہیں لیکن کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی انسانی اور شہری حقوق دینے میں سنجیدہ و مخلص نہیں ہیں لہذا اب کراچی کے عوام کو خود تبدیلی لانی ہو گی، پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی کے ساتھ مل کر، زرداری پی پی پی، اور ن لیگ شہباز شریف، پی ٹی ائی اور عمران خان ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی، مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنے ایم پی ایز، ایم این ایز کو مجبور کریں کہ وہ کراچی کے پانی، بجلی، سیوریج، ٹرانسپورٹ سمیت سارے مسائل فی الفور حل کروائیں چاہے جتنا بھی پیسا خرچ کریں۔ کراچی پھر سے عروس البلاد، روشنیوں کا شہر بن سکتا ہے، پیرس اور پوری دنیا سے خوبصورت بن سکتا ھے۔ عوام جب تک خود باہر نکل کر اپنے منتخب نمائندگان کا گریبان نہیں پکڑیں گے، تب تک اہلیان کراچی کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی رہیں گے، کراچی اور کراچی کے عوام سے کوئی بھی سیاسی جماعت مخلص نظر نہیں آتی، سوائے باتوں، پریس کانفرنسز اور میٹنگز کے کوئی عملی کام نہیں ہو رہا ہے۔ کراچی کے عوام سے میری گزارش ھے جب ان میں سی کسی کو بھی دیکھیں سب کو جوتے ماریں کیوں کہ ان لوگوں نے خود کراچی کی زمینیں فروخت کی ہیں اور اب ان کے ہی گھر گرائے جا رھےہیں، یہ عوام کا خون پینے والے بھیڑیے ہیں، شہباز شریف، زرداری، عمران خان، بوڑھے اونٹ وہ صرف کھا سکتے ہیں عوام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے نوجوان قیادت ہی عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ و مخلص ثابت ہو سکتی ہے، وہی نئی قیادت کراچی کے عوام کی روایات اور امنگوں پر پورا اترے گی، ان شاء الله تعالٰی
مرکزی چیرمین پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی سید سردار خیرشاہ