کرسمس کے سلسلے میں مقامی ریسٹورنٹ ویانامیں تقریب

0
356

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولددت کی تقریب ….
آسٹریا (رپورٹ ۔محمد عامر صدیق )
کرسمس کا شمار عیسائی مذہب کے قدیم ترین تہواروں میں ہوتا ہے‘ جو پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پرمنایا جاتا ہے۔آسٹریا سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری

کا مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔آسٹریا کے شہر(ویانا) میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولددت کی تقریب کا انقاد مقامی ریسٹورنٹ میں ایک آسٹرین (این جی و )پرپل شیپ کی جانب سے کیا گیا. جس میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام مذاہب بالخصوص کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا.اس تقریب میں (این جی و )پرپل شیپ کی جانب سے بچوں اور دوستوں کے لیے تحائف رکھے گئے تھے اور خصوصی طور ریسٹورنٹ پر کرسمس ٹری و ڈیوڈ اسٹارز اور برقی قمقموں سے بھی اسے سجایا گیا (این جی و )پرپل شیپ کی جانب سے ان کی ڈائریکٹر ڈینئل اللہ یاری (Daniel Allahyari)اور کارین کلارک (Karin Klaric) نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے محبت، درگزر اور بھائی چارے کا سبق دیا، یہ وہ اقدار ہیں جنہیں آج ہمیں اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔اس موقع پر تمام مہمانوں نے (این جی و )پرپل شیپ اور عیسائی برداری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔آخر میں لزت کام و دہن کے سلسلے میں مختلف کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here