سرائے عالمگیر(سید کلیم شاہ )صحافت کی آڑ میںچھپے بد قماش عنا صر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ،کسی غیر رجسٹرڈ تحصیل پریس کلب سے تعلق ہے نہ کسی غلط کام کی حمایت کرتے ہیں، میڈیا ون گروپ سرائے عالمگیر متحد و منظم ورکنگ جرنلسٹ پر مشتمل ٹیم کا نام ہے اورسچ تک رسائی عوام کا غق اور فراہمی ہمارا مشن و منشور ہے تفصیل گزشتہ روز میڈیا ون گروپ سرائے عالمگیر کا اجلاس راٹھور ہاوس میں ہواجس میں میڈیا ون گروپ کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں میں سید علی حسن بخاری، قاضی ارشد،سید ندیم نوشاہی، محمد سرفراز،علی رضا، عامر مشتاق،عنصر محمود،عرفان سلیم،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، حارث اقبال، فدا بٹ ،اسد علی ،مہر عبدالو حید،ماجد بشیر جنجوعہ، مظہر اقبال راجہ، قیصر شکیل سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر گروپ کی سابقہ کاردگی اور آئندہ کا م کرنے کا پروگرام طے کیا گیااجلاس میں گزشتہ روز پنڈ عزیز میں بعض بد فطرت صحافیوں نے پریس کلب کے نام پر اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے شریف لوگوں کو پریشان کیاہواہے کے خلاف قرارداد پاس کی گئی اور ان سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین میڈیا ون گروپ صغیر راٹھور نے کہاکہ ہمارا کسی غیر رجسٹرڈ و خود ساختہ تحصیل پریس کلب سے تعلق ہے نہ کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے میڈیا ون گروپ ورکنگ جرنلسٹ پر مشتمل ٹیم کا نام ہے جواس پلیٹ فارم سے ہمیشہ قلم کی حرمت اور صحافتی تقدس بحال رکھنے کے لیے خبر کو تحقیق و تصدیق کے بعد نشر کرتے ہیں تاکہ کسی کی عزت مجروح نہ ہو جبکہ ہمارا کام مسلے کی نشاندہی تک محدود ہے کاروائی کے لیے حکومتی ادارے کام کررہے ہیںمگر بعض لوگ زرد صحافت کو فروغ دے کر مقدس شعبے کا تقدس پامال کررہے ہیںہم صحافت کی آڑ میں چھپے منفی عناصر کی منفی کاروائیوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی صحافی ہے یا عام شہری قانون کی نفی کام کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرکے علاقے کے امن کو بتاہی سے بچایا جائے ۔