اسلام آباد (نیوزڈیسک )وفاقی حکومت نے وزرا ، وزرائے مملکت اور پارلیمانی سیکرٹریز کے ساتھ کام کرنے والے سپیشل پرائیویٹ سیکرٹریز کے سپیشل الاونس میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہو ئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2019-20 میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتا یا کہ
وزراء،وزرائے مملکت ،پارلیمانی سیکریٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے ساتھ کام کرنے والے سپیشل پرائیویٹ سیکریٹری ،،پرائیویٹ سیکریٹری اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری کی سپیشل تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کیا گیا ہے