کوئی خط نہیں ملا‘مراد علی شاہ

0
660

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ انہیں این ایف سی اجلاس کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے انہیں کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی اجلاس کے حوالے سے مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ وفاقی وزیر خزانہ کا خط میڈیا سے پہلے وزراعلیٰ کو مل جاتا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج میڈیا کو بتایا تھا کہ تمام صوبائی وزیراعلیٰ کو این ایف سی کے اجلاس کیلئے خطوط ارسال کر دیئے ہیں ۔ بشکریہ روزنامہ جنگ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here