کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات شروع

0
414

وزیر آباد ـ(محمد کامران )وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بالخصوص بیرون ممالک کے سفر سے واپس آنے والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر انہیں قرنطینہ میں رکھ کر ان کی بہترین نگہداشت کی جارہی ہے۔
بیرون ممالک کا سفر کر کے ملک کے مختلف علاقوں میں واپس آنے والے افراد میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کی رپورٹس کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ ہمسایہ ملک ایران پلٹ 121 افراد کو آج صبح ( 5:40 بجے) قرنطینہ سینٹر مسلم ہینڈز کملیکس سوہدرہ پہنچایا گیا۔ زائرین کو ابتدائی طور پر تفتان میں 14 دن، پھر ملتان میں 14 دن کے لئے رکھا گیا تھا۔ جنہیں اب قرنطینہ سینٹر مسلم ہیینڈز کمپلیکس حلیمہ کیمپس وزیرآباد آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ قرنطینہ سینٹر سوہدرہ میں داخل کئے گئے ان افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ قرنطینہ سینٹر سوہدرہ میں نگہداشت کیلئے رکھے جانے والے شہریوں کیلئے بہترین صاف ستھرے محفوظ ماحول اور تازہ خوراک کا بندوبست ہے جبکہ انتظامیہ کے اعلی افسران یہاں دستیاب سہولتوں کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتے نظر آتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here