کوہاٹ اور دادو کے پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ

0
400

کوہاٹ کے ایک اور دادو کے ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر آج دوبارہ ووٹنگ ہورہی ہے۔

پی کے80 کوہاٹ ون کےپولنگ اسٹیشن نمبر 39پر جبکہ پی ایس 84 دادو 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر62 پر بھی پولنگ آج ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں صوبائی حلقوں کےپولنگ اسٹیشنز پرپولنگ شام 6 بجےتک جاری رہےگی۔۔

دونوں صوبائی حلقوں کیلئے سفید کے بجائے سبز بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں، کوہاٹ اور دادو کے پولنگ اسٹیشن 39پر پولیس کے علاوہ فوج بھی تعینات کی گئی ہے۔

پی کے80 کوہاٹ ون کےپولنگ اسٹیشن نمبر 39بابری بانڈہ پرمبینہ دھاندلی کے بعد ہنگامہ آرائی پر پولنگ معطل ہوگئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس توڑے گئے تھے اور ووٹوں کو آگ لگادی گئی تھی، جس پر ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر آج دوبارہ الیکشن کرائے جا رہے ہیں،حلقے سے آزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے، جبکہ پی ٹی آئی امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلزاسکول بیٹوجتوئی میں 1226خواتین ووٹرز ہیں، 25جولائی کو2سیاسی جماعتوں میں تصادم کےبعدپولنگ روک دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دادو اور کوہاٹ کے پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ آج صبح 8بجے شروع ہوئی ہے جو شام 6بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here