کچے کے آبادگاروں کو زمین خالی کرنے کے نوٹس عوام کی ریلی اور دھرنا

0
587

سکرنڈ ( رپورٹ گل محمد لغاری )
بیلی کھاتے کے افسران کا کچے کے آبادگاروں کو کچے کی زمین خالی کرنے کا نوٹیس دینے پر
کچے کے آبادگار اور کسانوں کی ہزاروں کی تعداد میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف جگہوں سے ہوکر سکرنڈ زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیا دھرنے میں کچے کے آبادگاروں نے اپنے حقوق کے لئے نعرے لگائے آبادگاروں کا کہنا تھا کہ ہم کوئی غیر قانونی کچے کی زمین پر نہیں بیٹھے حالانکہ ہم ہر سال گورنمنٹ سے لیز اٹھاتے ہیں اور وہ ہر سال گورنمنٹ کے قانون کے مطابق لیز جمع کراتے ہیں پھر بھی ہمیں سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمیں کیوں کچے کی زمین خالی کرائی جا رہی ہے حالانکہ کچے کی زمین میں کوئی پانچ یا دس افراد نہیں ہے جو جن کو کچے کی زمین خالی کرائی جا رہی ہے وہاں لاکھوں کی تعداد میں کسان اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کے لئے روزی کرتے ہیں مزید آبادگار اور کسانوں کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتی کہ ہمیں گورنمنٹ کیوں بے روزگار کر رہی ہے ایک فرد کے پیچھے پوری فیملی ہوتی ہے ایک فرد بھی روزگار نہیں ہوتا بلکہ پوری فیملی کو بیروزگار کیا جا رہا ہے مزید آبادگاروں کا کہنا تھا اگر گورنمنٹ لیز دیتی ہے تو ہم وہ لیز اٹھانے کے لئے تیار ہیں اگر گورنمنٹ پلیز کی چارجز بڑھاتی ہے تو وہ چارجز بھی ہم ادا کرنے کے لئے تیار ہیں اگر گورنمنٹ کی پالیسی ہے کہ 100 میں سے 40 فیصد درخت لگائیں وہ مطالبہ بھی ہم گورنمنٹ کا مانتے ہیں 100 میں سے 40 فیصد ہم کچے میں درخت لگاتے ہیں اس کے باوجود بھی ہمیں کچے کی زمین کیوں خالی کرائی جارہی ہے حالانکہ ہم گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق بھی چلنے کو تیار ہیں اس کے باوجود بھی ہمیں کچے کی زمین خالی کرائی گئی تو ہم اپنے بچوں کے سمیت اپنے آپ کو آگ لگائیں گے اور اس نقصان کی ذمہواری گورنمنٹ پہ ہوگی ہم اپیل کرتے ہیں اعلی حکام سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے وزیراعظم عمران خان سے اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ہم سے اپنے بچوں کی روزی نہ چہنی جائے خدارا ہم پر اور ہمارے بچوں پر رحم کرو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here