گالیوں کی سیاست جولائی میں ختم ہوجائے گی وزیر اعظم

0
609


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کرنے والوں کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے ٹیکس ریکارڈ کے بارے میں بتائیں اور دعوے سے کہتا ہوں کوئی شخص تنقید کے قابل نہیں ہوگا، ایمنسٹی اسکیم ایک انقلابی قدم ہے، ٹیکسوں کا بوجھ عوام کے بجائے سرمایہ داروں پر ڈالا جائے گا،وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جھوٹ اورگالیاں، دوسری طرف سچ اور خدمت ہے، گالیوں کی سیاست جولائی میں ختم ہوجائیگی، جو ایک دوسرے سے مخلص نہیں اگر انہیں حکومت مل گئی وہ ملک کے ساتھ کیا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں یک مچ خاران شاہراہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتما ع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی جائیں اور اسکیم دیکھیں وہاں نوازشریف اور (ن) لیگ کی اسکیم ملے گی، ہمیشہ سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ وسائل پہلے نہیں تھے اور پہلے حکومتیں نہیں تھیں، ملک میں آمریت اور دوسری حکومتیں رہیں لیکن کوئی کام نظر نہیں آتا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here