گجرات گزشتہ روز گوندل چوک جلالپورجٹاں روڈ گجرات کے قریب بینک کی کیش والی گاڑی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے گاڑی کواپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پایا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق کیش وین میں 40لاکھ روپے تھے جوگاڑی مختلف بینکوں سے جمع کرکے لے جارہے تھے آگ لگنے سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کانقصان بتایاجاتاہے۔