گجرات (سید کلیم شاہ)دہشت گردوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، گاڑی سے دھماکہ خیز مواد بر آمد ہوا ہے ۔ پولیس دہشتگردوں کا تعاقب کررہی تھی کہ دہشتگر دوں کی گاڑی نہر اپرجہلم میں جاگری جس سے کار میں موجود تینو ں دہشتگرد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد ، خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ ملاہے ۔۔