گجرات (سید کلیم شاہ ) کنجاہ کے نواحی گاؤں دالی بانٹھ میں دیور نے اپنی ساتھیوں کی مدد سے اپنی بھابھی کو ٹوکے کے وار کر کے سر سے کھوپڑی اتار دی اور موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق دالی بانٹھ کی رہائشی صائمہ ندیم اپنی بیٹی کے ہمرا ہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کے آدھی رات کو اس کے دیور امیر حمزہ ساکن دالی بانٹھ ،شمریز ساکن چھنی مست تحصیل پھالیہ ،نجم ساکن جھنڈے وال اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر اپنی بھابھی صائمہ ندیم پر ٹوکہ کے وار سر پر کیے جس سے کھوپڑی سر سے اتر گئی اور ملزمان فرار ہو گئے کنجاہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کامران کی درخواست پر امیر حمزہ ،شمریز ،نجم اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف نامزد اور مقتولہ کے شوہر ندیم ام اور اس کے والد خورشید ساکن دالی بانٹھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا وجہ عناد یہ ہے کہ میر حمزہ وغیرہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا مقتو لہ دو بچوں کی ماں تھی