سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب نے ضلع گجرات کے 17علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے.مرغزار کالونی، کوٹ مہرو، محلہ ضیا الاسلام، مغل سٹریٹ ٹانڈہ روڈ، موضع ہنجراہ، ریلوے روڈ، کوٹ کاہنہ منگوال غربی، بغداد کالونی، مراڑیاں شریف، گورنمنٹ پبلک ہائی سکول نمبر 2ریلوے روڈ، گورنمنٹ ورکرز ویلفئیر سکول بھمبر روڈ، موضع سرہالی کلاں کڑیانوالہ، موضع دلویونین کونسل مرالہ، کڑیانوالہ یونین کونسل نونانوالی، موضع کمال بندھ یونین کونسل نندوال، چک مرتضیٰ یونین کونسل چکوڑی شیر غازی، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ٹھمکہ میں پابندیاں لگ گئیں۔کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث گجرات میں ہوٹلوں، میرج ہالز کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کاروبار ی مراکز شام پانچ بجے تک بند کر دیے جائیں گے جبکہ آئندہ ہفتے سے جمعہ سے اتوار تین دن تمام دوکانیں اور شاپنگ مالز بند رہیں گے شہری کرونا وبا کی روک تھام کیلئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال خود پر لازم کر لیں، ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ