گجرات پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

0
513

گجرات ( آصف راجپوت )گجرات پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرکے 8موٹر سائیکل اور 15موبائل فونزبرآمد کرلئے۔۔۔DPO گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اسلم کدھراور دیگر پولیس افسران شامل تھے۔پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والاچار رکنی گینگ ٹریس کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے۔گینگ میں۔ارسلان حیدر ولد عماد علی سکنہ منڈی بہاولدین علی حیدر ولد خالد حسین سکنہ گلیانہ۔ علی حمزہ ولد محمد ارشد سکنہ کھاریاں۔ عامر افضل ولد محمد افضل سکنہ حافظ آبادشامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری کیلئے اندر جاتا تو ہم ماسٹر چابی لگا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے8موٹر سائیکل جبکہ مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے15قیمتی موبائل فونزبھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔اس وقت پریس کانفرنس کررہے ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان نے تفصیل سے بتایا کہ یہ گینگ کیسے وارداتیں کرتا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here