گجرات کے شہریوں سے نیا فراڈ

0
183

گجرات( اسماعیل خرم) نوسر باز گینگ نے سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کر ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا نوسر بازوں نے ایسے منفرد اور دلچسپ انداز سے ہاتھ دیکھایا کہ سننے والا دھنگ رہ جائے۔یونین کونسل پانچ محلہ حسین کالونی کے رہائشی بزرگ شہریوں محمد یوسف انصاری۔ مہر عبد الغنی۔اور مشتاق احمد نے اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کپڑا فروخت کرنیوالا محلہ حسین کالونی میں کپڑا فروخت کر رہا تھا ہمیں ایک سوٹ کی قیمت ہزاروں میں بیان کی اسکے پاس چند ایک سوٹ کھلے اور باقی مال ایک گانٹھ میں بندھا ہوا تھا ہمارے ساتھ سودا طے کرنے کے دوران اسکا ایک مبینہ ساتھی راہگیر کی شکل میں سامنے آیا اور اس خریداری کی اس ڈیل کا حصہ بن گیا مجموعی طور بحث ومباحثے میں پوری گانٹھ جسکی ڈیمانڈ تقریبا اسی ہزار سے شروع ہوئی 22 ہزار میں نوسر باز کے ساتھی نے اس سے سودا طے کرلیا اس نے سودا طے کرنے بعد بتایا کہ اسکے پاس اس وقت صرف 2 ہزار کی رقم موجود ہے اگر حسین کالونی کے مذکورہ معززین اسے رقم ادھار دیں وہ چند منٹوں تک باقی رقم لے آتا ہے تب تک آپ اسے 20ہزار کی رقم دیں تاکہ کپڑا فروخت کرنے والا اپنی رقم لے کر چلتا بنے اور میرا کپڑا آپکے پاس ہی پڑا رہے میں رقم لیکر آتا ہوں تو کپڑا لے جاوں گا۔بزرگ شہریوں نے ملکر اسے مطلوبہ رقم دی جو اس نے کپڑے والے کو دی اور وہ چلا گیا مذکورہ نوسر باز بھی رقم لینے کے لیے بہانہ کر کے فرار ہو گیا جب چند گھنٹے تک دونوں نہ لوٹے تو شک گزرنے گانٹھ کھولی گئی تو یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ اس میں قیمتی کپڑوں کی بجائے انتہائی سستے اور باقیات وغیرہ موجود تھیں یوں دو نوسر باز ملکر بزرگ شہریوں کو چونا لگا گئے۔بزرگ شہریوں نے محکمہ پولیس سے اپیل کی ہے شہریوں کو ایسے نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے.یہ امر قابل ذکر ہے نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے والا ایک بزرگ شہری مہر عبدالغنی چبد یوم قبل ایک شادی کی تقریب میں جیب تراشوں کے ہاتھوں بھی متاثر ہوچکا یے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here