گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ

0
1226

ملک بھر میں آج موسم خشک اور گرم ہے جبکہ سب سے زیادہ گرمی سندھ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اورعید الفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ سب سے زیادہ گرمی سندھ کے ضلع سکھر اور بلوچستان کے ضلع تربت میں پڑے گی۔جس کے لیے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ آج کل سخت گرمی کے دنوں میں روزہ داروں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، گرمی کی شدت سے کئی روزہ دار بھی پریشان ہیں جبکہ عید پر بھی بارش کی نوید نہ ہونے سے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here