گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی چوہدری واحد غفور

0
580

گوجرنوالہ (محمد نعمان رانا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے نائب صدر چوہدری واحد غفور جٹ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ھے کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں فرانسیسی صدر نے شان رسول اللہ پر حملہ کیا ہے آزادی اظہار راۓ کے نام پر گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی ناموس رسالت کا دفاع تمام مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے فرانسیسی صدر دنیا کے ایک ارب 70 کروڑ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا فرانسیسی انتہا پسندی عالمی امن کو تباہ کر دے گی اور دنیا کو بدامنی سے دوچار کرنے کا سبب بنے گی اقوام متحدہ اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر اقدامات کرے نفرت کے جو بیج بوئےجارہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے انہوں نے مزید کہا کے فرانس کی حکومت اور شہریوں نے ہمیشہ اسلام بارے نفرت آمیز کردار ادا کیا ہے حکومت فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے اور فرانسسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے اقوام عالم کو خبردار رہنا چاہیے کہ مسلمان کبھی بھی خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے اس موقع پر چوہدری سیف الرحمن جٹ راشد محمود نصیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ شفقت رسول باٹھ ایڈووکیٹ حاجی ریاست علی چوہدری ذوالقرنین جٹ وہ دیگر دوست احباب موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here