گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان

0
428

گوادر (نیوزڈیسک) حکومت نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس بارے میں ایک ٹویٹ کرکے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بات پہلے ہی پتا چل چکی ہے لیکن بہت سے لوگ یہ چاہتے تھے کہ میں اس بارے میں کوئی بیان دوں۔انہوں نے کہا ’ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی منظوری 23 اگست کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔‘ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد ان لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے گوادر میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بعض لوگوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ گوادر کے ماسٹر پلان کے بارے میں ہائی ریزولیوشن تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here