گوجرخان میں مندرہ چکوال روڈ مریک پھاٹک کے قریب حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار چکوال سے اسلام آباد جا رہی تھی، کار مرید پھاٹک کے قریب زیر تعمیر پل سے جا ٹکرائی۔ حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عمران، 25 سالہ عظمت بی بی اور2 بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں 5 اور 6 سال بتائی جاتی ہے، جبکہ ایک کمسن بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ