>پرپس رپلیز : اسلام آباد ) فیڈرل کونسل ممبر ، چیف آرگنائزر پنجاب و کشمیر ( قومی وطن پارٹی) محمد فیصل میر نے میڈیا سیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد شہر سے 2 نامعلوم خواتین کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، پولیس کی ناکامی اور ہےحسی ھے، پولیس فوری طور پر ان کا پوسٹ ماٹم ، لیباٹری ٹیسٹ کرائے اور نادره کی مدد لے کر مجرم کوفوری گرفتار کرے۔ یہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے کہ فیصل آباد شہر میں ایک مہینے میں 15000 سے زاہد واردتیں ھوچکی ھیں لیکن پولیس اور پنجاب گورنمنٹ ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ پولیس اور گورنمنٹ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے، یہ نہ ہو کہ عوام کو مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے – محمد فصیل میر نے کہا کہ گورنمنٹ کی بے حسی کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خود پولیس کے خلاف نوٹس لینا چائے –