ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ہے، گرم ہواؤں نے شہریوں کو بے حال کردیا ، دن میں سبی کا درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔سندھ اور پنجاب میں کئی شہروں میں گرمی کا راج برقرار ہے، بھکر،جیکب آباد، موئنجودڑو میں درجہ حرارت 49 جبکہ لاڑکانہ، بہاولنگر،رحیم یارخان اور دادو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان میں تربت سمیت بیشتر شہروں میں گرمی نے لوگوں کو بےحال کررکھا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ