ہاتھ پاوں کٹی نعش سیم نالہ سے برآمد

0
476

گجرات ۔لوگوں کو قتل کر کے جسم کے اعضاء کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دور جدید کا انسان وحشی ھو گیا۔منڈی بہاؤالدین میں چند روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے مالووال کے نوجوان کی ہاتھ پاوں کٹی نعش سیم نالہ سے برآمدتفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک مراد کی حدود میں مالووال کے رہائشی مزمل حسین قوم دیندار جو کہ ایک ہفتہ قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کے لواحقین اس کی تلاش میں ہر جگہ مارے مارے پھر رہے تھے جبکہ گزشتہ روز تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک کاسب کے قریب سیم نالہ میں مزمل حسین کی ہاتھ پاوں کٹی نعش برآمد ہوئی جس کو بڑی بیدردی سے نامعلوم افراد نے ہاتھ پاؤں کاٹ کر قتل کر کے نعش کو بوری میں بندکر کے سیم نالہ میں پھینک دیا تھا سیم نالہ پر ایک بوری خون آلود بھی ملی ہے تھانہ سول لائن پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں اور نامعلوم افراد کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here