ہم سعودی عرب پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کریں گے، وزیر اعظم

0
669

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کریں گے یمن تنازع کو ختم کرانے کے لیے پاکستان کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تنازع کا سیاسی حل ہوتا ہے اور میں فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، اس لیے سعودی عرب اور یمن میں تنازع ختم کرانے کے لیے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن ہم حوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں جو باہمی اعتماد پر مبنی ہو، ایران پڑوسی ہے، یقیناً تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کو محفوظ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ فراخدلی سے پاکستان کی مدد کی ہے، سعودی عرب سے ہمارا خصوصی تعلق ہے اس لیے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے کیونکہ اس نے ہر برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم سے متاثر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو مضبوط کریں گے، کوئی شخص اداروں سے بالاتر نہیں ہوگا، پاکستان میں طرز حکمرانی اور لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کریں گے، چین کی طرح پسماندہ طبقے کو اوپر لائیں گے اور انفرا اسٹرکچر کی بجائے رقم عوام پر خرچ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here