سجاد اقبال سے
ہنگو:لوئراورکزئی کےعلاقہ کلایابازارمیں دھماکا
دھماکے میں 17افراد جاں بحق،متعدد زخمی
زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا جس میں زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں.