IMG_3293
موٹروے پولیس نے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی تلاش کرکے مالک کے حوالے کردی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فائق نامی شہری اسلام آباد سے لاہور بذریعہ موٹروے جارہا تھا کہ اس دوران وہ چکری سروس ایریا میں رکا اور پھر اپنا سفر شروع کردیا، کچھ دور جانے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس کی بیش قیمت انگوٹھی موجود نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ انگوٹھی ہیرے کی ہے اور اس کی مالیت ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں فائق نے ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے موقع سے قریب ترین موبائل کو اطلاع دی جس نے مسلسل موبائل کے ذریعے رابطے میں رہتے ہوئے فائق کی بتائی گئی جگہوں میں سے ایک جگہ انگوٹھی تلاش کر کے مالک کے حوالے کردی۔انگوٹھی ملنے پر مالک نے موٹر وے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی