یونان (ظفر ساہی )یونانی گورنمنٹ نے اٹھ سو یورو اپیدومہ والی ویب سائٹ کھول دی ہے یونانی گورنمنٹ نے 800یورو اپیدومہ والی ویب سائٹ کھول دی ہے۔ آپ لوگ مندرجہ ذیل لنک
کو وزٹ کر کے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، نوٹ فرما لیں آپ صرف اسی صورت میں اپلائی کر سکتے ہیں
جب اگر آپ یکم مارچ سے بیس مارچ تک کی مدت میں جب کے گورنمنٹ نے لاک ڈان شروع کیا تھا
تب سے آپ نے گورنمنٹ کے قانون پر عمل کیا اور آپ کام پر نہیں گئے اور گھر میں رہے، اور آپ کے مالک
نے آپ کو 30مارچ کو اپنے لوغستی(Logistic, Accountant) سے کوڈ بنوا کر دیا ہے تو, نہیں تو آپ اس آفر سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
اپلائی کرنے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہوگی اور ہدایات
۱۔ آپ کے کلیدارتمھو جو ایفوریا نے آپ کو جاری کیے ہیں۔
۲۔ آپ کے مالک اور اس کے لوغستی کی طرف سے دیا گیا کوڈ۔
۳۔آپ کا آئی بان نمبر یہ بنک اکاؤنٹ نمبر آپ کی بینک والی بُک کہ اوپر لکھا ہوتا ہے جو GR سے شروع ہوتا ہے۔
۴۔ آپ کی ایپلیکیشن آپ کی آ فی می کے آخری نمبر والی تاریخ پر ہوگئی
مثال کے طور پر اگر اپ کی آفی می کے آخر میں تین نمبر ہے تو آپ کی ایپلیکشن تین اپریل کو ہوگئی۔
۵۔ آپ کی ایپلیکیشن صرف اور صرف اسی تاریخ کو ہی ہو سکتی ہے نہ ایک دن پہلے نہ ایک دن بعد۔
۶۔ آپ کی ایپلیکشن کے بعد آپ کو دس اپریل تک انتظار کرنا ہوگا، دس تاریخ ایپلیکیشن کی آخری تاریخ ہے۔