یوٹیوب پر حملہ 4 افراد ہلاک کئی زخمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں یوٹیوب کے صدر دفتر میں گولی چلانے والی مشتبہ حملہ آور نسیم اغدام کے بارے میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہ یو ٹیوب سے اپنی کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے کی وجہ سے یوٹیوب سے نالاں تھی۔
پولیس نے 39 سالہ نسیم اغدام کی شناخت کے بعد کہا کہ وہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
منگل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نسیم یوٹیوب پر برہم تھیں اور ان کا خیال تھا کہ ادارہ ان کی بعض ویڈیوز کے معاملے میں دھوکہ دے رہا ہے اور وہ جو پیسہ کما رہی ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ کماسکتی تھیں پولیس کے مطابق تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 39 سالہ حملہ آور خاتون گولیوں کا نشانہ بننے والے افراد کو جانتی تھی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں سے 36 سالہ شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک 32 سالہ خاتون اور 27 سالہ خاتون بھی زخمی ہیں۔
تینوں زخمیوں کو زکربرگ سان فرانسسکو جنرل ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ شکریہ بی بی سی اردو