اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو دلیری سے دکھانا ہوگی، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ ہارکے ڈر کو بھول کردلیری سے کھیلیں، پارٹی رہنماء نے کہا کہ کاغزستان میں جو حشر مودی کا ہواہے وہی بھارتی ٹیم کا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اعلیٰ سطحی اجلا س ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو بجٹ اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے
وزیراعظم کوٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔ تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کابھی احتساب کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ کٹھن راستہ عبور کرلیا ہے۔ اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔30 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا سود دے رہے ہیں۔ملک کا 4 ہزار ریونیو میں سے 2 ہزار قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوغربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔احساس پروگرام کا بجٹ 100ارب سے 191 ارب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے گرفتاریوں کے تحفظات پر کہا کہ گرفتار ہونے والے این آرا وکی تلاش میں ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بشکک کے دورے سے وطن واپسی پر آج بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور وفاق اور پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کے لائحہ پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی اپنانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں پارٹی بیانیہ سے بھی ترجمانوں کو بھی آگاہ کیا گیا ۔