ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیس کی بڑی کاروائی

0
622

منڈی بہاوالدین ڈی پی او مہر ناصر سیال کے حکم پر ضلع بھر کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران منشیات اسلحہ اور پتنگیں برآمدکر کے 98ملزمان گرفتار، 52اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران ضلعی پولیس نے ڈی پی او ناصر سیال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ،پتنگیں ڈوریں اور منشیات برآمد کرکے 98 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے 16کلو گرام سے زائد چرس، شراب کی 40بوتلیں 16 کلاشنکوف05 رائفلیں 06 بندوقیں 32 پسٹل جبکہ سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔ جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 52 مجرمان اشتہاریوں اے کیٹیگیری کے 10مجرمان اشتہاریوں سمیت جن میں تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا مجرم اشتہاری نصر گجر بھی شامل ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او ناصر سیال نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پوری طرح متحرک ہے بشکریہ روزنامہ جذبہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here