انگلینڈ(علی رضا)سنٹرل مسجد رضویہ آکس برج سٹریٹ برٹن آنٹرنٹ میں آج بعد نماز ظہر جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ھوا۔ جس کی سرپرستی خطیب اسلام حضرت علامہ حافظ محمد فاروق چشتی صاحب نے فرمائ۔ جلسہ کا آغاز حافظ فہد سبحانی کی تلاوت سے ھوا۔قاری رضاءالمصطفٰی چشتی امام ومدرس مسجدِ ھٰذا اور سید فریدالحق شاہ صاحب صاحبزادہ حماد شاکر صاحب صوفی محمد حماد صاحب نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔جبکہ حضرت علامہ ذوالفقار علی شاکر صاحب،
صاحبزادہ قاضی تجمل حسین صاحب،حضرت قاری غلام عباس صاحب،ڈاکٹر محمد حمزہ رومی صاحب،حافظ محمد کامل صاحب،نے خطاب کیا۔گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ھوئےعوام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔