سیاحوں کو پاکستان کا ۳۰ دن کا ویزہ دینے کا اعلان

0
928

پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ہوگی۔ اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحت کے دلدادہ ممالک سے آنے والے افراد پاکستان میں تفریحی دورے کروانے والے اداروں کے توسط یہ ویزا حاصل کر سکتےہیں۔
اس پیشکش سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی امیگریشن اہلکار یا ویزا اہلکار سے اس بابت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کی جانب سے فراہم کردہ ٹوور آپریٹیرز کی فہرست سے انتخاب کے بعد یہی ٹوور آپریٹر سیاحوں کے لیے مطلوبہ دستاویزات ایف آئی اے کو فراہم کرے گا۔ جن ممالک کے سیاحوں کے لیے آمد پر ویزا کی سہولت دی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آیس لینڈ، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، لگزمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگاپور، سپین، سویڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’سیاح پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں اور ایف آئی اے کا امیگریشن کا شعبہ آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہے اور آپ کی پاکستان آمد اور روانگی کو پریشانیوں سے پاک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔‘
شکریہ بی بی سی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here