گوجرانوالہ: اغوا ہونے والی 3سالہ بچی کی لاش برآمد

0
1411

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانولہ کے تھانہ گرجا گھ رسے 11 روز قبل اغوا ہونے والی بچی کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔ابتدائی معانے کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ کی 3 سالہ بچی ضمیر فاطمہ کی لاش ایمن آباد نہر سے ملی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بچی 11 روز قبل لاپتا ہوئی تھی، تفصیلات کے مطابق بچی قریبی دوکان تک گئی لیکن واپس نہیں آئی۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے بتایا ہے کہ موبائل لیبارٹری کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ لاش کے ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ لاش کم از کم 3 سے 4 روز پرانی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 سالہ بچی ضمیر فاطمہ محلہ سید پاک سے 11 روز قبل اغوا ہوئی تھی۔بچی معصوم ضمیر فاطمہ اس وقت اغوا ہوئی جب وہ کوئی چیز لینے کے لیے قریبی دکان تک گئی تھی۔ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ نہ تو زیادتی ہوئی ہے اور نہ ہی اس پر تشدد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر ضمیر فاطمہ گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مزید حقائق جاننے کے لئے لاش کے نمونے حاصل کر کے فرانزک لیب بجھوا دئیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد قاتلوں تک پہنچنے میں آسانی ہوجائے گی۔پولیس نے کہا ہے کہ درندہ صفت قاتل کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔اس سے پہلے اسلام آباد میں 10سالہ ننھی فرشتہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اسے خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فرشتہ کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی لیکن لاش 5دن بعد ملی اس لیے جب تک ڈی این اے رپورٹ نہیں آ جاتی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here